سفیر واپس بلوانے کے معاملے میں پارلیمنٹ سے رہنمائی لیں گے،وزیرخارجہ
سفیر واپس بلوانے کے معاملے میں پارلیمنٹ سے رہنمائی لیں گے،وزیرخارجہ

سعودی وفد میں سرمایہ کار بھی شامل-یمن تنازعے سے تعلق کی تردید

وزہر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے اتنا بڑا وفد کبھی پاکستان نہیں آیا، برادر ملک کے ساتھ 8 ایم او یو پر دستخط کریں گے۔

اسلام آباد میں وفاقی مشیر تجارت رزاق داؤد، ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کے سعودی عرب سے ساتھ تعلقات سرد مہری کا شکار تھے، برادر ملک پاکستان کا بااعتماد دوست تھا تاہم اس میں خلا آگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے یکے بعد دیگرے دونوں دوروں میں اس سرد مہری کو ختم کرنے میں مدد ملی، انہوں نے اس تعاون کو شراکت داری تعاون میں بھی بدلنے کی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی حکومت نے دورے سے قبل ٹیم بھیج کر اس کی مناسب تیاری کی، سعودی شہزادے کے دورے میں تقریباً آٹھ ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے بڑا وفد آج تک نہیں آیا، ایم او یوز کے لیے ایک نیا طریقہ کار لارہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ رابطہ کونسل بھی بنے گی۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یمن تنازعے میں جھونکنے کی سازش نہیں کی جارہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کشکول سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، سعودی عرب کے علاوہ دیگرعرب ممالک سے بھی تجارتی شراکت داری قائم ہو رہی ہے، موجودہ حکومت جوغیر ملکی سرمایہ کاری ایک ملک سے لارہی ہے وہ پچھلی حکومت دس ملکوں سے دس سال میں لائی

ان کا کہناتھا کہ المیہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں کچھ اچھی چیز بھی ہوجائے تو شک کیا جاتا ہے، پاکستان میں این آر او کا چرچاہے جب کہ ملک کو یمن تنازعے میں جھونکنے کی بھی بازگشت ہے، لیکن واضح طور پر بتادینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کو یمن تنازعے میں جھونکنے کی سازش و کوشش نہیں کی جارہی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس میں افغان مذاکرات میں اچھی پیش رفت ہوئی تھی، میونخ کانفرنس میں شرکت کیلئے کل جرمنی جارہا ہوں جہاں افغان صدر کے علاوہ روس، جرمنی، ازبکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں طے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات ری سیٹ ہوچکےہیں، مائیک پومپیو اور زلمےخلیل زاد کے ساتھ ملاقات مفید رہی، زلمےخلیل زادکاپاکستان کےحوالےسےبیان اطمینان بخش ہے، جرمنی میں امریکی سینیٹرز کے ساتھ ملاقات بھی ہوگی۔

عمران خان کے الیکشن جیتنے کے بعد سب سے پہلا فون سعودی ولی عہد کا آیا تھا۔فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا مشرقی وسطیٰ کے تعلقات میں اہم کردار ہے۔

ذوالفقار بھٹو کے بعد پہلی بار عمران خان نے مشرق وسطی سے تعلقات بہتر کیے، اس پریس کانفرنس کا مقصد سعودی ولی عہد کے دورے کے حوالے سے چیزیں سامنے رکھنا ہے، عمران خان کو الیکشن جیتنے کے بعد سب سے پہلا ٹیلی فون سعودی ولی عہد کا آیا تھا۔ سعودی ولی عہد کا دورہ تاریخی ہے۔

سعودی وفد کے ساتھ 20 بڑے سرمایہ کار بھی پاکستان آرہے ہیں۔ عبدالرزاق داؤد
اس موقع پر وزیر اؑطم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ سعودی وفد کے ساتھ 20 بڑے سرمایہ کار بھی پاکستان آرہے ہیں، سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوگی، سعودی عرب زراعت اور آئل رئفائننگ میں دلچسپی رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ سندھ اوربلوچستان میں ونڈانرجی میں سرمایہ کاری ہوگی لیکن سعودی عرب کی جانب سےسب سےزیادہ سرمایہ کاری آئل ریفائنری میں ہوگی۔ پاکستان میں تیل کی مصنوعات کی بہت طلب ہے، آئندہ دو سال میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔