حکومت کی جانب سے ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے بڑی خبر آگئی

وفاقی حکومت نے ’کامیاب جوان‘ پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور وزیراعظم کی منظوری ملتے ہی پروگرام باقاعدہ لانچ کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے “کامیاب جوان” پروگرام فوری شروع کرنے اور پروگرام کےلئے200ارب روپےمختص کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

منصوبے سے 10 لاکھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں مدد ملےگی، اسٹیٹ بینک کی معاونت سےمائیکرواینڈاسمال فنانسنگ حکمت عملی طے کرلی گئی ہے ، وزیراعظم کی منظوری ملتےہی پروگرام باقاعدہ لانچ کیاجائے گا۔

وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ نوجوان تیاررہیں حکومت زبردست پیکج لا رہی ہے، نوجوانوں کو کامیاب دیکھنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہےہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا روزگاراورکاروبارکی فراہمی کامرحلہ فوری شروع ہورہاہے، وزیراعظم سےمشاورت جاری ہے، مزید منصوبے شروع کررہےہیں۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےنوجوانوں کوبہترسہولتیں فراہم کرنےکی ہدایت کی، دیگراداروں سےرابطےمیں ہوں، نوجوانوں کے مسائل حل ہوں گے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں وفاقی حکومت کا یوتھ ٹریننگ اسکیم کے لیےوظیفہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، خصوصی گرانٹ کی منظوری وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں ، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کابینہ سےمنظوری کی صورت میں ہرنوجوان کےبقایا جات ادا کریں گے۔

اس سے قبل 18 جنوری کو حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بارنوجوانوں سےمتعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ کیا تھا اور عثمان ڈار نے”کامیاب نوجوان” کے نام سے منصوبے کی منظوری دی تھی، پروگرام کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔