دونوں ملزمان دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ملک دشمن ایجنسی کے لیے جاسوسی میں بھی ملوث ہیں۔فائل فوٹو
دونوں ملزمان دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ملک دشمن ایجنسی کے لیے جاسوسی میں بھی ملوث ہیں۔فائل فوٹو

وزیراعظم کیخلاف نفرت انگیز تقریر کرنے پر4 افراد گرفتار

وزیراعظم عمران خان کیخلاف نفرت انگیزتقریرکرنے کے الزام میں ملتان میں 4 افراد کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے والے چاروں افراد کو پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں مولانا عبدالقہار، حنظلہ، وقاص اور عبدالرؤف یزدانی شامل ہیں۔ وزیراعظم کے خلاف تقریر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی حکومت نے سوشل میڈیا پر نفرت کا پرچارکرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

وزیراطلاعات فواد چودھری کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کچھ افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے، ایسے بیانات کنٹرول کرنے کا میکنزم تیار کر لیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد روکنے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں انتہا پسندی کا کوئی تصور نہیں، اسلامی تعلیمات کی ترویج تلوار سے نہیں بزرگان دین سے ہوئی، پاکستان انتہا پسندی اور دہشتگردی کے دور سے کامیابی سے نکلا، کسی کو نفرت کا پرچار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔