امید ہیں نوازشریف عدالتی فیصلے کو مانیں گے۔فائل فوٹو
امید ہیں نوازشریف عدالتی فیصلے کو مانیں گے۔فائل فوٹو

وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 8 معاہدوں کی منظوری دیدی

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 8 منصوبوں کی منظوری دیدی  گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پانچ گھنٹے جاری رہا جس دوران 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کرنے کیساتھ ساتھ ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے دوران مختلف وزارتوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 8 معاہدوں کے ایم او یوز پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد اجلاس نے ان معاہدوں کی منظوری دیدی۔