نوزائیدہ بچوں کے لیے اس آرڈر کی فیس 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔فائل فوٹو
نوزائیدہ بچوں کے لیے اس آرڈر کی فیس 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔فائل فوٹو

سعودی حکومت نے پاکستانیوں کیلیے ویزا فیس میں کمی کر دی

سعودی عرب کی حکومت نے پاکستانیوں کیلیے ویزا فیس میں کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سفارتی حکام کے مطابق پاکستانیوں کیلیےوزٹ ویزافیس2000 ریال کی بجائے338ریال ہوگی،سنگل انٹری فیس 338 ریال جبکہ ملٹی پل ویزا فیس 675 ریال کردی گئی،ویزافیس میں کمی کا اطلاق 15 فروری سے ہوگی۔

سفارتی حکام نے بتایاکہ پاکستان نےبھی سعودی شہریوں اورتاجروں کیلیےویزافیس میں کمی کردی
سعودی شہریوں کیلیےفیسوں میں کمی کااطلاق12دسمبر2018سےہوچکاہے۔

سفارتی حکام کا کہناہے کہ پاکستان نےسنگل انٹری فیس270 ریال جبکہ ملٹی پل ویزافیس540 ریال کردی،بزنس سنگل انٹری ویزافیس405ریال جبکہ ملٹی پل بزنس ویزافیس810 ریال ہوگی،:یہ اقدام دونوں ممالک کےدرمیان تجارت وسرمایہ کاری کےفروغ کیلیےکیاگیاہے۔

واضع رہے کہ  سعودی عر ب کے ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان دورے پر پہنچ رہے ہیں جو تاریخی دورہ ہو گا جہاں وہ پاکستان کے ساتھ اہم ترین معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے جبکہ ان کے شاندار استقبال کیلیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔