صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت کو رجوع کرے گی، وفاقی وزیر اطلاعات
صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت کو رجوع کرے گی، وفاقی وزیر اطلاعات

شہباز شریف کی رہائی نیب کیلیے لمحہ فکریہ ہے۔فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف قید ہی کب تھے جو رہا ہوئے ہیں،شہباز شریف کو منسٹر انکلیو میں تمام سہولتیں دی گئی،ہمیں اس نظام کو بدلنا ہے،شہباز شریف کی رہائی نیب کیلیے لمحہ فکریہ ہے،نیب کو ان کی کی ضمانت پر رہائی چیلنج کرنی چاہیے۔

فواد چوہدری کہا کہ نیب کو اپنی تفتیش اور پراسیکیوشن کا جائزہ لینا چاہیے،بڑے ملزمان کو ریلیف ملنےسے قوم کو مایوسی ہوتی ہے۔

اسلام آباد میں  وفاقی کابینہ  اجلاس کے بعد فیصلوں سےمتعلق بریفنگ دیتے ہوئے فوادچویدری  نے بتایاکہ  وزیراعظم نےکابینہ سےاجلاس میں سعودی ولی عہدکےدورےپرتفصیلی بات کی، سعودی کراؤن پرنس کا استقبال وزیر اعظم کریں گے۔

ان کا کہناتھا کہ سعودی کراؤن پرنس کیساتھ اعلیٰ حکام کی ملاقات ہوگی،سعودی ارب 8 بلین ڈالر سرمایہ کاری سےآئل ریفائنری لگا رہا ہے،سعودی عرب نے یہ نہیں کہا کہ ایران کیساتھ تعلقات استوار نہ کریں۔

ان کا کہناتھا کہ شباز شریف کی رہائی کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بے گناہ ہیں، ضمانت سے بے گناہی ثابت نہیں ہوتی،مقدمات جاری رہیں گے، تحریک انصاف کی اصل لڑائی نظام کے خلاف ہے، پی ٹی آئی نظام بدلنے کے لیے حکومت میں آئی ہے، نظام کی خامیوں کو دور کرنا ہے یہ عوام سے ہمارا وعدہ ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ہم نے خارجی محاذ پر بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں، جس سے دنیا بھر میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان اس وقت سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کےمذاکرات اس دفعہ پاکستان میں ہوں گے اور اس عمل سے افغانستان میں استحکام آنے کا امکان ہے یہ استحکام سرمایہ کاروں کو پاکستان کی طرف متوجہ کرے گا۔

ان کا کہناتھا کہ 6 ماہ میں 26 میٹنگز اور 440 فیصلے لیے گئے،پوری دنیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے

فواد چوہدری نے کہا کہ عدنان غنی زرعی ترقیاتی بینک  اورظفر عثمانی  پی ایس او کے چیئرمین ہونگے جبکہ نصیر خان کاشانی گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین ہونگے۔

ان کا کہنا تھاکہ بورڈ آف انوسٹمنٹ نے 17 تاریخ کو بزنس کانفرنس کا اہتمام کیا ہے،اسپتالوں کی ملکیت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا،پمز کیلیے بورڈ کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کےابتدائی6ماہ میں کابینہ کےصرف5اجلاس ہوئےتھے،اب تک کابینہ کے 26 اجلاس ہوئے اور 440 فیصلے کیے ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے بتایا کہ ظفر عثمانی کو پی ایس او کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے،عدنان غنی کو زرعی ترقیاتی بینک کا چیئرمین بنایا گیا ہے جب کہ کابینہ نےانسداد منشیات کی پالیسی 2018 کی منظوری دی ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ انڈسٹریل زونزکیلیےپی ایس اوظفرعثمانی نئےچیئرمین اورنیابورڈتشکیل دیاگیاہے،کابینہ اجلاس میں اسٹیٹ لائف کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا،  اسٹیٹ لائف کارپوریشن میں یونین پر لگادی گئی ہے،اسٹیٹ لائف میں بڑے پیمانے پر اصلاحات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم انفرادی سطح پر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے،
کریک ڈاؤن پہلے بھی ہوا اور اگر ایسا سلسلہ نہ رکا تو مزید کریک ڈاؤن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے قانون پہلے ہی موجود ہے،سوشل میڈیاسےمتعلق ایف آئی اے کے قوانین بھی موجود ہیں،جو لوگ انتشار اور انتہا پسندی پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ،ہم نےدو پارٹی سسٹم کو توڑا ہے اور احتساب کا عمل شروع کیا ہے وزیر اعظم کا پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں جانے کا امکان ہے، گیس کے اضافی بل پرایکسٹرنل آڈٹ کی ہدایت کی گئی ہے۔