فیاض الحسن چوہان پر کسی نے جادو کر دیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ ان پر جادو کیا گیاہے اور ان کے کمرے سے ہڈیاں ملی ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اب تو مجھ پر جادو ہونے لگا ہے اورمیرے کمرے سے ہڈیاں بھی برآمد ہونے لگی ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سبھی مافیا زنے میرے خلاف جادو کرنا شروع کر دیا ہے۔