جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت خوش آئند ہے ،پی اے سی سے شہباز شریف کو ہٹانا روایت کی خلاف ورزی ہو گی ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف دھرنا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم ایم ایم اے سے مشاورت کے بعد دھرنے کا اعلان کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت بھیک مانگنے پر لگی ہے ،ایسے ملک نہیں چلتے ۔
مولانافضل الرحمن نے مزید کہا کہ مریض نے علاج کے لیے بیرون ملک جانا ہے ،این آر او کا شور مچایا جا رہا ہے۔