ڈیل ہوچکی ہے، حکومت روک سکتی ہے تو روک لے۔پیلز پارٹی رہنما کا دعویٰ

نوازشریف کی بھی ضمانت منظور ہوجائے گی۔ مریم نوازبھی بیرون ملک چلی جائیں گی۔ رانا تنویر

               
February 15, 2019 · اہم خبریں, قومی
کہتے تھے چھوٹی کابینہ بناؤں گا اور سب سے بڑی بنادی۔فائل فوٹو

کہتے تھے چھوٹی کابینہ بناؤں گا اور سب سے بڑی بنادی۔فائل فوٹو

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعوی کیا ہے کہ شریف خاندان کا این آر اوہوچکا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈیل ہوچکی ہے، حکومت روک سکتی ہے تو روک لے۔ نوازشریف ملک سے باہرچلے جائیں گے اور یہ روتے رہ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے بعد نوازشریف کی ضمانت بھی منظورہوجائے گی، مریم نوازبھی بیرون ملک چلی جائیں گی۔

رہنما پیپلزپارٹی نے شہبازشریف کی ضمانت کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ اس پر نیب کو معافی مانگنی چاہیے کہ انہوں نے گرفتار کرلیا لیکن کرپشن کے ثبوت نہیں تھے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے کہا کہ این آراو کی تمام باتیں دم توڑ گئی ہیں، ضمانت اس لیے ہوئی کہ الزامات جھوٹے ہیں۔ضمانت فیصلہ نہیں ہے۔ نوازشریف کے کیس میں بھی یہی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام سے جوعدے کیے ہیں، ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں کیا ہے، وہ بہادراتنے ہیں جب دہشتگردی کا کیس بنا تو یہ پہاڑوں پر چڑھ گئے۔

رہنماء مسلم لیگ ن نے کہاکہ پاکستان کو جو اہمیت دی جارہی ہے یہ ایک عالمی پالیسی ہے، سب کچھ جلد واضح ہوجائے گا، انہوں نے تاریخ سازقرض لیا ہے۔