بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جرمنی کے دارالحکومت میونخ پہنچ گئے ہیں،میونخ ایئرپورٹ پر پاکستانی سفارتخانے کے سینئر حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جرمنی کے دارالحکومت میونخ پہنچ گئے ہیں،میونخ ایئرپورٹ پر پاکستانی سفارتخانے کے سینئر حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میونخ میں ہونےو الی عالمی سیکیورٹی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات متوقع ہے جبکہ وہ 19 امریکی پارلیمنٹیرینز سے بھی ملیں گے۔
کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ روس، کینیڈا، جرمنی اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کرینگے اورپاکستان سمیت عالمی سیاسی حالات پر گفتگو کریں گے۔