سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کل پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں جس دوران ان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں حکومت نے اپوزیشن کو دعوت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کو عشائیے میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس لیے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف ، آصف زرداری ، بلاول بھٹو سمیت کسی بھی اپوزیشن رہنما کو نہیں بلایا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ خراب تعلقات کے باعث اپوزیشن رہنماؤں کو نہیں بلایا گیا ہے ، وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ کل رات اور ایوان صدر میں اتوار کو دعوت ہو گی ۔