ومی احتساب بیورو (نیب) نے پی ٹی آئی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع کر دی ہے۔
لاہور نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی ٹی آئی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی جائیدادوں کا ریکارڈ ایل ڈی اے سے طلب کر لیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما کا شناختی کارڈ نمبر بھی ایل ڈی اے کو دیا گیا ہے تا کہ ان کے نام سے متعلق چھان بین کی جا سکے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب نے فردوس عاشق اعوان کے اثاثوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلیے ایل ڈی اے حکام کو مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی حدود میں ان کی جتنی بھی جائیدادیں ہیں ان کا تمام تر ریکارڈ فراہم کیا جائے۔
نیب کی جانب سے ایل ڈی اے کو انتباہ کیا گیا ہے کہ 20 فروری تک فردوس عاشق اعوان کا تمام ریکارڈ اکھٹا کر کے ادارے کو فراہم کیا جائے۔ اس سلسلے میں ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ لاہور نیب آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فردوس عاشق اعوان کیخلاف تحقیقات کر رہی ہے۔