وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی شہزادے کے استقبال کے لیے وزیراعظم خود ایئرپورٹ جائیں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اورسعودی سپریم کوآرڈینشن کونسل قائم کی گئی ہے،ولی عہد محمدبن سلمان سعودی عرب کیجانب سےاس کونسل کی نگرانی کرینگے۔
ان کا کہناتھا کہ محمد بن سلمان کو ایوان صدرمیں اعلیٰ ترین اعزازدیا جائے گا،محمد بن سلمان کووزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا جائے گا،وزیراعظم عمران خان سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کی نگرانی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری گزشتہ 10سال کےدوران ہونیوالی سرمایہ کاری سےزیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے دوستی کے لیےحکومت اوراپوزیشن اکٹھی ہے،اسلام آباد اور راولپنڈی کو بند نہیں کیا جارہا ہے، سیکیورٹی سخت ہوگی۔