پلوامہ میں بھارتی فوج پر حملے کے بعد پاکستان پر لگنے والے الزامات پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف پلوامہ حملے پر پراپیگنڈے اور الزامات کے باعث بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔
پلوامہ حملے پر پاکستان نے بھارتی الزامات پر شدید احتجاج کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا، بھارت نے واقعے کی تحقیقات کے بغیر الزامات لگائے ۔
پاکستان بھارتی حکومت کی جانب سے عائد کیے جانے والے دراندازی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ وادی میں حملے کی مذمت کرتا ہے، جیش محمد ایک کالعدم جماعت ہے جس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، پلوامہ میں بھارتی فوج کو نشانہ بنانے والا حملہ آور بھارت کے زیر تسط علاقے میں تھا۔
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جمعرات کو بھارتی فوج کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 49 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔