مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا نواز شریف کو جناح ہسپتال منتقل کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کو ذہنی تکلیف پہنچانے کیلیے ایسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں عارضہ قلب کا انتظام ہی موجود نہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک اقدام ہے۔ نواز شریف کے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی خود حکومت کے اپنے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈز نے تصدیق کی ہے۔
مریم اورنگ زیب کا مزید کہنا تھا کہ بورڈز اپنی طبی تشخیص میں تجویز کر چکے ہیں کہ مریض کو ایسی علاج گاہ میں رکھا جائے جہاں چوبیس گھنٹے عارضہ قلب کی طبی سہولیات دستیاب ہوں۔ نواز شریف کی صحت کے معاملے کو سنجیدہ لیا جائے۔