پاکستان کے 10شہروں کے گٹر پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

کراچی،لاہور،فیصل آباد، راولپنڈی، سکھر، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، ڈی آئی خان، پشاور شامل ہیں

               
February 15, 2019 · قومی
مخصوص اضلاع میں پانچ سال سے کم عمرکے آٹھ لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔فائل فوٹو

مخصوص اضلاع میں پانچ سال سے کم عمرکے آٹھ لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔فائل فوٹو

کراچی اور لاہور سمیت پاکستان کے 10 بڑے شہروں کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

فوکل پرسن بابر بن عطا نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان شہروں میں لاہور، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی، سکھر، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، ڈی آئی خان، پشاور اور جنوبی وزیرستان کے شہر شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وائرس کی تصدیق نشاندہی کرتی ہےکہ بچوں کو پولیو کا خطرہ ابھی بھی مو جودہے۔

فوکل پرسن کا کہنا تھا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا قومی فریضہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیر سے شروع ہونے والی مہم میں والدین اپنے بچوں کوانسداد پولیو قطرے ضرور پلائیں۔