حکومت 70 لاکھ دیہاڑی دار مزدوروں کی دل کھول کر امداد کرے۔فائل فوٹو
حکومت 70 لاکھ دیہاڑی دار مزدوروں کی دل کھول کر امداد کرے۔فائل فوٹو

مشکل حالات سے نکلنے کیلئےہمیں باعزت راستہ کا انتخاب کرنا ہوگا،سراج الحق

لاہور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جن حالات سے ملک گزر رہا ہے اس سے نکلنے کیلئے ہمیں دوسروں کی طرف دیکھنے کی بجائے ہمیں خود انحصاری کے باعزت راستہ کا انتخاب کرنا ہوگا،انہوں نے کہاکہ جب تک حکومت عالمی ساہو کاروں کے شکنجے میں پھنسی رہے گی معیشت میں بہتری نہیں آسکتی۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کا کہناتھاکہ حکمرانوں نے مشکلات کا حل ڈھونڈنے کی بجائے ہر مشکل میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے دروازے پر دستک دینے کو اپنا معمول بنا لیا ہے ،موجودہ حکومت بھی معاشی تبدیلیوں اور انقلاب کے بڑے دعوؤں اور نعروں کے ساتھ آئی تھی اور وزیر اعظم آئی ایم ایف کے پاس جانے سے خودکشی کو بہتر قرار دیتے تھے مگر اب وہ تمام دعوے بھول چکے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہمارے حکمران بھی اسلام کو اپنے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں اسی لئے وہ علماء اور نظریاتی لوگوں کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر رکھنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرتے ہیں ۔حکمرانوں نے سیاست کا گالی بنا دیا ہے حالانکہ سیاست انبیاء کا کام اور معاشرے اور انسانیت کی اصلاح کا نام ہے ۔