بھارت کےپاکستانی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملے جاری

بھارت کےپاکستانی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملے جاری ہیں جس کے باعث دنیا کے مختلف ممالک میں ویب سائٹ نہ کھلنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی ہیکرز کی جانب سے سائبر حملے کئے گئے ہیں جس کے تدارک کیلئے فوراً ایکشن لیکر کارررائی شروع کردی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کی ویب سائٹ سے وزیراعظم عمران خان کا پروفائل بھی اڑایا گیا۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت گھبراہٹ کا شکار ہے اور ہمیں اندازہ تھا کہ بھارت گھبراہٹ میں کسی بھی قسم کی حرکت کر سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھی دو ہفتے قبل ہیک کرنے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان آ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جو ہو ر ہا ہے اس کی تمام معلومات اور ویڈیوز کے لیے دنیا بھر سے لوگ موفا کی ویب سائٹ ہی دیکھتے ہیں کیونکہ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ ہی آفیشل معلومات کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیوں کے سائبراٹیک کااصل مقصد ہی دنیابھر کے صارفین کوصحیح معلومات تک پہنچنے سے روکنا ہے۔

اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اوربہت جلد سائبر حملوں کو ناکام بنا دیں گے۔