سعودی عرب کاپاکستانیوں کیلئے ویزہ فیسوں میں کمی کا ااعلان

سعودی حکومت نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے پہلے خوشخبری دیتے ہوئے پاکستانیوں کیلئے ویزہ فیسوں میں کمی کا ااعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ فیس میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جاری اعلامیہ کےمطابق پاکستانیوں کیلئے سنگل انٹری وزٹ ویزہ کی فیس 2 ہزار ریال سے کم کرکے 338 ریال کردی گئی ہے۔

ملٹی انٹری وزرٹ ویزہ کی فیس 3 ہزار سے کم کرکے 675 ریال کردی گئی ہے۔ پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ فیسوں میں کمی کا اطلاق 15 فروری 2019 سے ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اتوار کو پاکستان کے 2 روزہ دورے پر پہنچیں گے۔ ان کی آمد کے موقع پر 20 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کا امکان ہے۔