لاہور : پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آبادکی عمارت پرشہزادہ محمدبن سلمان کاقوی ہیکل پورٹریٹ نصب کردیا گیا۔120 فٹ لمبائی اور45فٹ چوڑائی والاپورٹریٹ چیئرمین سینٹ کی جانب سے تیار کروایا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔اس موقع پر سعودی ولی عہدکےتاریخی استقبال کےلیےتیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔وزیراعظم اورکابینہ کےسینئرارکان سعودی ولی عہدکاایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔سعودی ولی عہدکی پاکستان آمدپرانہیں21توپوں کی سلامی دی جائےگی۔پاک فضائیہ کادستہ معززمہمان کوسلامی دےگا۔اس موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آبادکی عمارت پرشہزادہ محمدبن سلمان کاقوی ہیکل پورٹریٹ نصب کر دیا گیا ہے۔پورٹریٹ کی لمبائی 120 فٹ اورچوڑائی 45 فٹ ہے۔پورٹریٹ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےذاتی خرچ سےتیارکرایاہے۔چیئرمین سینیٹ پیرکووزیراعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہدسےملاقات کریں گے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پیرکوایوان صدرمیں ظہرانےمیں بھی شرکت کریں گے۔