کراچی : پی آئی اے برطانیہ کے کنٹری منیجر سراج قاضی کی برطانیہ میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا سے ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر محمد نفیس زکریا نے کہا کہ پی آئی اے کی ترقی وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے، اس کی بہتری کیلئے ہم سب کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے، اس کے علاوہ پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے سراج قاضی کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر پی آئی اے برطانیہ کے کنٹری منیجر سراج قاضی نے بتایا کہ پی آئی اے نے برطانیہ میں110ملین پاؤنڈ کا ریکارڈ روینیو حاصل کیا ہے ، پی آئی اے برطانیہ میں پاکستانی مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کررہی ہے جس کے باعث مسافروں میں اعتماد بحال ہوا ہے۔