اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماناصر حسین شاہ نے کہاکہ سوشل میڈیا آزاد ہے،سوشل میڈیا پر سیاسی باتوں پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا مادر پدر آزاد ہے ، سوشل میڈیا پر ملک اور اداروں کے خلاف باتیں نہیں ہونی چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر سیاسی باتوں پر پابندی نہیں ہونی چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورے پر اپوزیشن کو دعوت نہیں دی گئی لیکن اللہ نے اپوزیشن کو عزت دی ہے ، حکومت کی جانب سے اس موقع پردعوت نہ دینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔