سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل اور2 دن کیلیے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پابندی بھی عائد کردی گئی ۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج شام آئیں گے،ان کی آمد پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد انتظامیہ نے سیکیورٹی کے پیش نظر جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر اسلام آباد میں 2 دن کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دو دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا،جس کے مطابق پابندی کا اطلاق پانچ مقامات پر ہوگاجن میں ریڈزون ،ایکسپریس ہائی وے ،بلیوایریا اور دیگر شامل ہیں۔