فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈیرہ غازی خان میں فائرنگ سے3 پولیس اہلکار

ڈیرہ غازی خان میں پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں پر فائرنگ سے3 اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کی ہے اور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ابتدئی اطلاعات کے مطابق ڈکیتی کے دوران نامعلوم ڈاکوؤں نے کسی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے اور پیڑولنگ پولیس سے سامنا ہونے پر فائرنگ کر دی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کالا کی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ زخمی پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔