سابق وزیر اعظم نواز شریف کی فائل فوٹو
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی فائل فوٹو

نوازشریف کی طبعیت ٹھیک ہے۔پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج

پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج عارف تجمل کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی طبعیت ٹھیک ہے اور ان کی ادویات میں کوئی ردوبدل نہیں کی گئی۔

علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل عارف تجمل نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی طبعیت ٹھیک ہے، وہ پہلے سے جو دوا استعمال کررہے صرف ان کی خوراک میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ  ان کی ادویات میں تبدیلی نہیں لانی پڑی جب کہ نواز شریف کے کچھ ٹیسٹ ہوچکے ہیں لیکن ان کی رپورٹس کے متعلق معلومات نہیں دیکھ سکتا۔
پروفیسر عارف تجمل کا کہنا تھا کہ کسی رپورٹ کے بارے میں کارڈیالوجسٹ بہتر آگاہ کرسکتے ہیں، نواز شریف کا پرانے ڈیٹا سمیت پی آئی سی اور سروسز کا ڈیٹا موصول ہوگیا ہے۔

میڈیکل بورڈ نے تمام میڈیکل ہسٹری کا جائزہ لے لیا ہے، ممکن ہے کہ کل تک میڈیکل بورڈ اپنی حتمی رائے دے گا۔

انہوں نے کہا کہ مریض کو علاج کی ضرورت ہے، ہم ان کا علاج کررہے ہیں، اسپتال کے وارڈز میں کسی مریض کو مشکل سامنا نہیں ۔