سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمراہ آنے والے وفد کو وزیراعظم عمران خان کے ماضی کے بیانوں کے برعکس تلور کا شکار کروانے کیلیے بھی حکام کی جانب سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایاگیاہے کہ سعودی وفد کو تلور کا شکار کروانے کیلیے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انتظامات کیے جارہے ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے تیاریا ں بھی کر لی گئی ہیں تاہم ابھی تک یہ اس کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ ولی عہد محمد بن سلمان بھی شکار پر جائیں گے یا نہیں۔
اس ماہ کے شروع میں حکومت کی جانب سے خلیجی ممالک کی اہم شخصیات اور شاہی خاندانوں کو تلور کے شکارکیلیےخصوصی پرمٹ جاری کیے گئے تھے تاہم عمومی طور پر پاکستانی حکومت کی جانب سے شاہی افراد کو تلورکے شکارکیلیےخصوصی پرمٹ جاریے کیے جاتے ہیں۔
واجؑ رہے کہ ماضی میں وزیراعظم عمران خان تلور کے شکار کیلیے پرمٹ جاری کرنے پر تنقید کرتے رہے ہپیں۔