فواد چوہدری اور مشاہد حسین سوشل میڈیا پر آمنے سامنے

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور سینیٹر مشاہد حسین سید سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر آمنے سامنے آگئے۔

ن لیگی سینیٹرمشاہد حسین سید  نے اتوار کی صبح اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ’ پاکستان کو اپنا ہاؤس ان آرڈر رکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کو اپنی سر زمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنا چاہیے،مشاہد حسین سید نے یہ تبصرہ  بالخصوص ایران کی شکایات کے تناظر میں کیا۔

Mushahid Hussain@Mushahid

Pakistan too, must set its own house in order: not allow its territory to be used against any other country, esp in the context of Iran’s current complaint, following last November’s freeing of 5 Iranian soldiers who were kidnapped/held captive by terror groups on Pakistan soil

@fawadchaudhry
فاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سینیٹر مشاہد حسین  کو اس ٹویٹ پرجواب دیا کہ ’’کچھ لوگوں کو ہندوستان امیگریشن آفر نہیں کر رہا ورنہ ہماری جان چھوٹ جائے۔کتنا ہاؤس ان آرڈر کریں؟  نہ آپ نے وزیر خارجہ بننا ہے نہ آپ کی اقدامات سے تسلی ہونی ہے۔ براہ مہربانی آپ سینیٹ کے خرچے پر دوروں سے احتراز کریں۔ تعجب ہے آپ کو کشمیر پر نمائندگی کا کہا گیا، آپ کی خدمت کا شکریہ۔‘‘ ہے آپ کو کشمیر پر نمائندگی کا کہا گیا، آپ کی خدمت کا شکریہ۔