عبدالرشید غازی کی فائل فوٹو
عبدالرشید غازی کی فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کی بوکھلاہٹ۔عبدالرشید غازی کو پلوامہ حملے کا ماسٹر مائنڈ بنا دیا

بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں ہوش کھو بیٹھا۔عبدالرشید غازی کو پلوامہ حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیدیا۔

بھارتی میڈیا میں نہ صرف انہیں ماسٹر مائنڈ قرار دینے کا دعویٰ کیا گیا بلکہ ساتھ ہی ایک اور شوشہ چھوڑ دیا کہ ان کے ٹھکانے کا بھی پتا لگا لیا گیا ہے اور تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

بھارتی چینل ” انڈیا ٹی وی “ نے شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ عبدالرشید غازی نے حال ہی میں 70 نوجوانوں پر مشتمل ایک گروہ بنایا ہے جن کی عمریں 18سے 23 سال کے درمیان ہیں اور ان میں سے ایک احمد ڈار بھی ہے جو کہ سی کیٹیگری سے تعلق رکھتا تھا ۔

بھارتی میڈیا نے بس یہیں پر بس نہیں کی بلکہ کہا کہ اسے افغانستان میں طالبان نے ٹریننگ دی تاہم حقیقت تو یہ ہے کہ عبدالرشید غازی 2007 میں لال مسجد آپریشن کے دوران  شہید ہو گئے تھے ۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ عبدالرشید غازی مقبوضہ کشمیر میں جیش محمد کے آپریشنز کی سربراہی کرتا ہے اور جنوبی کشمیر میں چھپا ہوا ہے جو انتہائی مضحکہ خیزبیان ہے جس سے بھارتی حکومت اور میڈیا کی نااہلی کھل کر واضح ہو جاتی ہے۔

سب سے زیادہ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ بھارتی فوسز نے زیر حراست عادل ڈار سے پلوامہ حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرائی ہے

وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھارت کے اس پراپیگنڈہ کا سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا جب پراپیگنڈہ کر رہا ہو تو اسے حقائق دیکھنے کی سخت ضرورت ہے کیونکہ یہ شخص دس سال سے راجن پور کے ضلع میں دفن ہے۔

واضع رہے کہ عبدالرشید غازی سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں لال مسجد آپریشن میں شہید ہوگئے تھے۔