وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خود کو پاکستان کا سفیر کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب انہوں نے سعودی شہزادے سے کہا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے 25 لاکھ پاکستانیوں سے اس طرح برتاؤ کیا جائے جیسے وہ آپ کے اپنے لوگ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا شہزادہ محمد بن سلمان نے میری بات کے جواب میں کہا کہ مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر تصور کیا جائے۔