پاکستان نے بھارت سے ہائی کمشنر واپس بلا لیا

پاکستان نے بھارت میں تعینات ہائی کمشنر سہیل محمود کو واپس بلا لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مختصر بیان کے مطابق پاکستان نے بھارت میں اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کیلئے اسلام آباد واپس طلب کرلیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل کا مزید کہنا تھا کہ ہائی کمشنر سہیل محمود صبح دہلی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ ہائی کمشنر کی طلبی کا مقصد مشاورت کرنا ہے۔

واضح ہے مقبوضہ کشمیرمیں ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں سرینگر جموں ہائی وے پر ایک بم دھماکے میں کم سے کم44 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے۔