تھرپارکر میں ننھے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے ۔ مزید پانچ بچے دم توڑ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث سول اسپتال مٹھی میں مزید پانچ بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
بچوں کی اموات میں اضافے کے بعد تھرپارکر میں رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے جبکہ رواں سال کے صرف دیڑھ ماہ میں جاں بحق بچوں کی تعداد 105 ہوگئی ہے