سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانیوں نے اہم کردار ادا کیا، ،سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانیوں نے اہم کرداراداکیا، دونوں ملکوں کے دوران تعلقات دہائیوں پر مشتمل ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق ایوان صدر میں ظہرانے میں شرکت کے لئے وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد روایتی بگھی میں ایوان صدر پہنچے تھے جہاں صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی نےسعودی ولی عہدکااستقبال کیا اور بچوں نےگلدستے پیش کیے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی جانب سےاعلیٰ سول ایوارڈدینےپرشکریہ اداکرتاہوں، دونوں ملکوں کے دوران تعلقات دہائیوں پر مشتمل ہیں، سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانیوں نے اہم کرداراداکیا۔

محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ لاکھوں پاکستانی سعودی عرب میں خدمات انجام دے رہےہیں، پاکستانیوں نےحرم اورمسجدنبوی ﷺکے منصوبوں میں حصہ لیا، دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل صدرعارف علوی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سعودی ولی عہدکےلئےظہرانےکااہتمام میرےلیےاعزازہے، سعودی عرب اورپاکستان تاریخی رشتےمیں بندھے دوست ہیں۔

سعودی عرب کی محبت پاکستان کےعوام کےدلوں میں ہے، پاک سعودی سپریم کونسل کاقیام انتہائی اہم ہے جبکہ سعودی عرب کا 2030وژن مستقبل کے لیے اہم ہے۔

ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کو نشانِ پاکستان عطاکرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں صدرپاکستان عارف علوی نے سعودی ولی عہدکو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشان پاکستان سےنوازا۔