پاکستان میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی عالمی عدالت میں سماعت کے دوران جسٹس (ر)تصدق حسین جیلانی کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر انہیںاسپتال منتقل کردیاگیا۔
واضح رہے کہ جسٹس(ر)تصدق جیلانی کلبھوشن کیس میں ایڈہاک جج ہیں،عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت کے دوران اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے جسٹس(ر)تصدق جیلانی کی طبیعت خراب کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس (ر)تصدق حسین جیلانی سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے۔