اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر جناح ہسپتال نئی میڈیکل رپورٹ طلب کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیاد پر دائر نواز شریف کی درخواست ضمانت اور فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی اپیل پر سماعت دو رکنی بینچ نے کی۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دلائل مکمل کیے جانے تھے تاہم عدالت نے نواز شریف کی جناح ہسپتال کی نئی میڈیکل رپورٹ طلب کر لی۔
عدالت نے العزیزیہ اسٹیل مل میں نواز شریف کی درخواست ضمانت کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔
نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف نیب کی اپیل پر بھی سماعت دو اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا میں اضافے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔