وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عمران خان شہزادہ سلمان انتخابات میں کھڑے ہوں تو مجھ سے زیادہ ووٹ لیں گے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ جہاز میں سوار ہونے سے قبل نور خان ایئر بیس پر مختصرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آ کر خود کو اپنے گھر میں محسوس کرتاہوں،2030 تک پاکستان کو اہم معاشی قوت کے طور پر دیکھ رہا ہوں اور ترقی کے سفر میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔
ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم آپ سے بہت پیار کر تی ہے ،پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے
عمران خان نے کہا کہ اگر آپ پاکستان سے انتخابات لڑیں تو مجھ سے بھی زیادہ ووٹ لے لیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سوشل میڈیا پرآپ کے دورے کوبہت سراہا جارہا ہے، آپ کی طرف سے خود پاکستانی سفیر کہنااعزاز ہے ،پاکستانی افرادی قوت کیلیے آپ کے اقدامات قابل تحسین ہیں اورپاکستانی قیدیوں کی رہائی پرشکرگزارہوں۔
وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ جب بھی آپ پاکستان آئیں پاکستان کو اپنا گھر سمجھیں۔ سعودی عرب سے متعدد ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں۔ آپ کی طرف سے خود کو پاکستانی سفیر کہنا ہمارے لیے اعزاز ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آپ کے دورے کو بہت سراہا جا رہا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے رشتوں میں نئے زاویے پیدا ہوئے ہیں۔