بھارت کو 7 ممالک کے ڈیجیٹل منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا۔فائل فوٹو
بھارت کو 7 ممالک کے ڈیجیٹل منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا۔فائل فوٹو

” نواز شریف اور شہباز شریف میرے دل میں بستے ہیں“ شہزادہ محمد بن سلمان

نجی ٹی وی کے ایک صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ کے وفد سے ملاقات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ان کے دل میں بستے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں سینیٹ کے وفد نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے ولی عہد کو دعوت دی کہ وہ جب بھی دوبارہ پاکستان آئیں تو پارلیمنٹ سے بھی خطاب کریں۔
صحافی ارشد وحید چوہدری کے مطابق اس ملاقات میں ن لیگ کے راجہ ظفرالحق اور مشاہداللہ خان بھی شریک تھے۔ مشاہد اللہ خان نے سعودی ولی عہد کو بتایا کہ انہیں آج صبح نواز شریف اور شہباز شریف کا پیغام ملا ہے جس میں انہوں نے ولی عہد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مشاہداللہ خان سے گفتگو کرتے ہوئے محمد بن سلمان نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میرے دل میں بستے ہیں، میرے ان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، اس وقت نواز شریف اور شہباز شریف کا جو احتساب ہورہا ہے اور پاکستان میں قانون کی عملداری کا جو سسٹم چل رہا ہے ، چونکہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اس لیے میں اس میں مداخلت نہیں کرسکتا۔

ارشد وحید چوہدری کے مطابق مشاہداللہ خان نے مسئلہ کشمیر کابھی ذکر کیا اور سعودی ولی عہد سے اپنا کردار ادا کرنے کو کہا۔

محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کشمیرکا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے اور جہاں بھی ہوسکا وہ اپنا کردار نبھائیں گے۔