خیبر پختونخوا میں کچے مکانات کی چھتیں گرنے سے7افراد جاں بحق،6زخمی ہوگئے۔
پاراچنار کے وسطی کرم کےعلاقےمرغےچینہ میں کچےمکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میںملبےتلے دب کر 4افراد جاں بحق اورایک شخص زخمی ہو گیا۔ نہاگ درہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق فوری طور پرامدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
،ضلع انتظامیہ کا کہناتھا کہ اپرکرم کےعلاقےبغکی میں بھی مکان کی چھت گرنےسےایک شخص جاں بحق ہوا۔
دیر بالا کے علاقہ نہاگ درہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد میں باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں۔
واقعے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگر منتقل کردیا گیا ہے۔