جعلی اکاؤنٹس کیس کی کل سپریم کورٹ میں سماعت ہو گی اس حوالے سے سابق صدر آصف زرداری نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی۔
قانونی ٹیم نے سابق صدراور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف زرداری کو کل سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا جو آصف زرداری نے مان لیا اوروہ کل سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی رہنمانیئربخاری ،فاروق نائیک پر مشتمل وکلاٹیم کل سپریم کورٹ میں پیش ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیئر بخاری ، فاروق نائیک پر مشتمل ٹیم سماعت کے بعد آصف زرداری کو بریف کریگی۔