دہلی میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمودپاکستان پہنچ گئے

دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود پاکستان پہنچ گئے، سہیل محمود کوموجودہ حالات کے تناظرمیں بریفنگ کیلئے گزشتہ روز اسلام آباد طلب کیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود آج سے دفتر خارجہ میں مشاورت کا سلسلہ شروع کریں گے، بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ حالات کے تناظر میں پاکستانی ہائی کمشنر کو اسلام آباد طلب کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھارت نے بھی پاکستان میں تعینات ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دہلی طلب کیا تھا۔