شہبازشریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی

شہبا زشریف کے خلا ف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس زیر تفتیش ہے اس وجہ سےان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر شہبازشریف کا نام عبوری قومی شناختی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے،فہرست میں شامل افراد کے 30 دن کیلئے بیرون ملک جانے پر پابندی ہوتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کیلئے سمری تیار کرلی جو وفاقی کابینہ کو بھیجی جائے گی۔

شہبازشریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے تک عبوری قومی شناختی فہرست میں رہے گا۔

یاد رہے کہ نیب نے 15 فروری کو شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔