وزیرخارجہ سے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرسہیل محمودکی ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے ملاقات کی جس میں پلوامہ واقعہ پرپاکستان پربھارتی الزامات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کاخواہاں ہے،بدامنی اورہیجان انگیزی کسی کے مفادمیں نہیں،وزیرخارجہ نے کہا کہ صورتحال کاسنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں،تمام صورتحال سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوآگاہ کردیاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پلوامہ واقعہ کے بعد صورتحال کشیدہ ہونے پر بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کیلئے واپس بلالیا تھا۔