آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمدکی نیب ہیڈ کواٹر میں پیشی ہوئی، چیئرمین جاوید اقبال نے مزید شواہد حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔
خیبر پختونخوا کے محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد کو نیب ہیڈ کواٹرز پیش کیا گیا جہاں تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ہدایات پر نیب کے پی کے کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے خیبر پختون خوا کے محکمہ آثار قدیمہ اور میوزیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ نیب ہیڈ کواٹر ز پیش کیاجہاںان کیخلاف ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔
کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری ، جمع کیے جانے والے ثبوت اور ملوث افراد کے بارے میں تفصیلات سے بھی آ گاہ کیا گیا ۔
چیئرمین نیب کو بتایا گیا کہ یہ معاملہ اینٹی کرپشن نے بھی اٹھایا تھا تاہم جسٹس (ر) جاوید اقبال نے قانون کے مطابق تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے اور مزید کیس کے حوالے سے مزید شواہد حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ کسی بھی کیس میں ملزم کی عزت نفس کو مجروں نہیں کیا جانا چاہیے اور روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات میں ہونے والی پیشرف سے متعلق رپورٹ نیب ہیڈ کواٹرز جمع کروانے کی ہدایت کی ۔