ہم نے پانامہ لیکس میں بھی ملوث 436 افراد کے احتساب کا مطالبہ کیا تھا۔فائل فوٹو
ہم نے پانامہ لیکس میں بھی ملوث 436 افراد کے احتساب کا مطالبہ کیا تھا۔فائل فوٹو

بھارت نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو پرانا قرض بھی چکادیں گے

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو اس کا پرانا قرض بھی چکادیں گے۔

سراج الحق نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر رہا ہے، اس کا حشر بھی وہی ہوگا جو روس اور امریکہ کا افغانستان میں ہوا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے سعودی ولی عہد کے دورے پر قومی قیادت کو نہ بلاکر تنگ نظری کا ثبوت دیاہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ سعودی ولی عہد نے کرپشن کے 187 ارب ڈالر نکلوائے عمران خان نے ایک پیسہ بھی نہیں نکلوایا، وہ اپنے لوگوں کا بھی احتساب کریں۔