آغا سراج درانی کو گرفتار کر کے جمہوریت کو چیلنج کیا گیا۔ زرداری

سابق صدر  آصف علی زرداری نے آغا سراج درانی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کر کے جمہوریت کو چیلنج کیا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ جب وہ صدر تھے تب بھی پلوامہ جیسا واقعہ ہوا تھا اور ہم نے دنیا کو اپنے ساتھ رکھ کر ممبئی حملے جیسے واقعے کا سامنا کیا اور سفارتی سطح پر اسے ہینڈل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کچھ بھی جارحانہ قدم اٹھایا تو پیپلزپارٹی کے کارکن، عوام فوجی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور بھارت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے موجودہ حکومت نابالغ قرار دیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں نابالغ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیا ہے۔پاکستان پہلے ہی آئیسولیٹ تھا اور ان کے آنے کے بعد اور بھی آئی سولیٹ ہو چکا ہے۔ آج کے دور میں کوئی بھی ملک اکیلا ترقی نہیں کر سکتا۔

سعودی ولی عہد کی آمد پر حکومت نے اپوزیشن کو نہ بلا کر مس ہنڈلنگ کی، ہم نے ان کو ٹائم دیا کہ حکومت چلے۔

اسپیکر سراج درانی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منگی صاحب سندھ سے ہیں اور اپنی ہی گراتے ہیں بجلیاں۔

آصف زرداری نے کہا کہ استدعاکی درخواستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرتے ہیں، ہم ماضی میں بھی کیسز دیکھ چکے ہیں، جیل میرا دوسرا گھر ہے اور بلاول بھی نہیں ڈرتا کیوں کہ وہ بھی میرا ہی بیٹا ہے۔