لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن ہوا، وفاقی وزیر اطلاعات
لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن ہوا، وفاقی وزیر اطلاعات

بھارت پوری دنیا میں تنہا ہو گیا۔فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت پوری دنیا میں تنہا ہو گیا ہے،ٹرمپ کے بیان سے واضع ہو گیا دنیا بھارت کے موقف سے متفق  نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت سن لے کہ پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، پوری قوم اپنی فوج اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کلبھوشن کے پاس اصل بھارتی پاسپورٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا مؤقف ہے کلبھوشن کو ایران سے پکڑا گیا تو کیا بھارت نے ایران سے پوچھا؟ دنیا بھارتی مؤقف کو تسلیم نہیں کر رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کو عمر کی حد سے قبل ریٹائر کیوں کیا گیا، پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو سے متعلق زبردست مقدمہ لڑا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نریندر مودی بتائیں کہ انہوں نے بھارتی عوام کے لیے کیا کیا؟ مودی الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر جائیں نا کہ پاکستان دشمنی کی بنیاد پر۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتے ہیں،کشیدگی نہیں چاہتے،بھارت جنگی جنون سے باہر نکلے اور دھمکیاں دینا بند کرے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو گرفتار کیا، سراج درانی کی گرفتاری کا وفاقی حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے پنجاب سے ہمارے سینئر وزیر علیم خان کو گرفتار کیا لیکن ہم ہم سمجھتے ہیں کہ احتساب کوسیاست سے نہیں جوڑنا چاہیے۔