بلوچستان میں طوفانی بارش کے باعث بیلہ اور وڈھ کے درمیان پل بہہ جانے سے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ، انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیاہے ۔
بیلہ میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ہے ، کراچی کوئٹہ شاہراہ آر سی ڈی ہائی وے پر سنگری پل کوراڑوں کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے ۔
بیلہ اور وڈھ کے درمیان پل بہہ جانے سے کوئٹہ اور کراچی کازمینی رابطہ منقطع ہوگیاہے ۔پل بہہ جانے سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
ایف سی،آواران اوربیلہ میں سیلابی ریلے کی تباہی کے پیش نظر مقامی انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔