مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے پلوامہ واقعے پربھارتی الزامات کیخلاف قومی اسمبلی میں متفقہ مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔
قرارداد اسپیکر قومی اسمبلی نے خود پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ ایوان بھارت کے بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت بے بنیاد الزامات کا سہارا لے کر پاکستان پر ذمے داری نہیں ڈال سکتا، کشمیر میں جدوجہد آزادی کو پاکستان سے جوڑنا درست نہیں۔
قرارداد کے مطابق بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتابعدازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
واضع رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں کار بم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔