خصوصی عدالت کے 17 دسمبر کے فیصلے سے غیر مطمئن ہوں۔فائل فوٹو
خصوصی عدالت کے 17 دسمبر کے فیصلے سے غیر مطمئن ہوں۔فائل فوٹو

بھارت نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔پرویز مشرف

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو دھمکیاں دینے سےکام نہیں چلےگا بلکہ بھارت کو کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہو گا۔

بھارتی میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ہر چیزمیں سیاست کر رہا ہے لیکن حقائق نہیں چھپائے جا سکتے ،بھارت مسئلہ کشمیر حل کرے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے ،آزادی کے لیے لڑنے والے دہشت گرد نہیں ، بھارت کو کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت خود کو جمہوریت کا دعویدار سمجھتا ہے لیکن سوچ چھوٹی ہے ،بھارت کو سوچنا چاہیے کہ وہ کشمیر میں کیا کر رہا ہے ۔

انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو یہ ہمارے پڑوسی کی بھیانک غلطی ہوگی۔

بھارتی اینکر کے ایک سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ ’مودی کے دل میں بھارتی فوجیوں کے مرنے کی آگ اتنی نہیں ہو گی جتنی میرے دل میں آگ لگتی ہے جب مقبوضہ وادی میں کشمیری مارے جاتے ہیں

ان کا کہناتھا کہ جب کشمیری بچوں کی آنکھیں پیلٹ گن کے چھروں سے زخمی ہوتی ہیں اور وہاں جو کشمیریوں کے ساتھ ہو رہا ہے ان کیلئے جو میرے آنسو بہتے ہیں مجھے پتا ہے‘۔

ان کا کہنا ہے کہ پلوامہ واقعے میں پاکستانی حکومت کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں اور پاکستانی حکومت اس معاملے میں ملوث نہیں ۔