سینٹرل جیلوں میں 2 اور ڈسٹرکٹ جیلوں میں ایک سینٹر قائم کیا جائے گا۔فائل فوٹو
سینٹرل جیلوں میں 2 اور ڈسٹرکٹ جیلوں میں ایک سینٹر قائم کیا جائے گا۔فائل فوٹو

وعدہ پورا ہوا۔سعودی جیلوں سے پاکستانیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع

سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پانچ پاکستانی شہری رہائی ملنے کے بعد لاہور پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق سعودی ائر کی پرواز سے جدہ سے لاہور پانچ پاکستانی شہری رہائی ملنے کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ایف آئی اے امیگریشن نے جانچ پڑتال کے بعد مسافروں کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔

لاہور ائیرپورٹ پر پہنچتے ہی پاکستانی شہریوں نے سجدہ شکر ادا کیا اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے قیدیوں کا مسئلہ پیش کرنے کا خیر مقدم کیا۔ لاہور ائیرپورٹ پہنچتے ہی پانچوں قیدی آبدیدہ ہو گئے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانیوں کی رہائی کا حکم وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر جاری کیا تھا۔