پاکستانی عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، سعودی حکومت نے پاکستان کے لیے حج کوٹہ دو لاکھ کردیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد بتایا کہ برادر ملک نے پاکستان کو ای ویزہ سہولت والے ملکوں میں شامل کر لیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی طرف سے، اپنی حکومت کی جانب سے اور پاکستانی عوام کی جانب سے سعودی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
دوسری جانب عازمین حج کے پاسپورٹ اب سعودی سفارت خانے بھجوانے کی پابندی ختم کردی گئی ہے اور حج ویزہ گھروں میں پہنچایا جائے گا۔
پاکستان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ ای ویزہ کی سہولت والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔
کراچی کے عازمین حج کی امیگریشن کراچی میں ہی ہو جائے گی۔ شہر قائد کے بعد لاہور اور اسلام آباد میں بھی امیگریشن سہولت کی کوشش کی جا رہی ہیں جسکے باعث عازمین حج سعودی ایئرپورٹس پر انتظار کی کوفت سے بچ جائیں گے۔
وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات کی فراہمی پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عازمین حج کو معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کا عزم ہے۔